حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حکومت بلوچستان کے محکمہ ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام قرآن اکیڈمی کے قیام، تعلیمی نصاب، انتظامی ڈھانچے اور دائرۂ کار کی تشکیل کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام، دانشوروں اور متعلقہ حکام نے شرکت کرتے ہوئے مجوزہ اکیڈمی کے بنیادی اہداف اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کیا۔

اجلاس کی صدارت سیکرٹری کالجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئی نے کی، جبکہ امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام، ممتاز دانشوروں اور متعلقہ محکمے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بلوچستان میں قائم کی جانے والی مجوزہ قرآن اکیڈمی کے بنیادی اہداف، تعلیمی نصاب، انتظامی ڈھانچے اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے اکیڈمی کے تعلیمی و انتظامی امور کو مؤثر انداز میں ترتیب دینے اور اس کے دائرۂ کار کی تشکیل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق، اس مشاورتی نشست کا بنیادی مقصد تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام اور دانشوروں کی باہمی مشاورت سے قرآن اکیڈمی کے لیے ایک جامع اور متفقہ فریم ورک تشکیل دینا ہے، تاکہ قرآن اکیڈمی کے ذریعے دینی تعلیمات کے فروغ اور انتظامی امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء، دانشوروں اور متعلقہ حکام کی شرکت کو مجوزہ قرآن اکیڈمی کے تعلیمی و انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کے سلسلے میں باہمی مشاورت کی اہمیت کا مظہر قرار دیا گیا۔










آپ کا تبصرہ